سورة الليل - آیت 4

إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

حقیقت یہ ہے کہ تمہاری کوششیں مختلف ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 چنانچہ کوئی ایسا کام کرتا ہے جس کا بدلہ جنت ہے اور کوئی ایسا جس کا بدلہ دوزخ ہے۔ کوئی اپنے پیش نظر صرف اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی رکھتا ہے اور صرف اخروی فلاح چاہتا ہے اور کوئی دنیا کا طلب گار ہے۔ کوئی فراخ دلی اور سخاوت سے کام لیتا ہے اور کوئی تنگ دلی اور بخل برتتا ہے۔