سورة الشمس - آیت 9

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً فلاح پا گیا وہ شخص جس نے اپنے نفس کو پاکیزہ بنایا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 16 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” جس نے اپنی جان کو سنوارا (یعنی اسے شرک و کفر سے بچایا) اس نے مراد پا لی۔“ مگر پہلا ترجمہ زیادہ صحیح ہے کیونکہ اس کی تائید حدیث سے ہوتی ہے۔ حضرت زید بن ارقم (رض)سے روایت ہے کہ رسول اللہ(ﷺ)دعا کرتے تھے :( ‌اللهُمَّ ‌آتِ ‌نَفْسِي ‌تَقْوَاهَا، ‌وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا) اے اللہ ! تو میرے نفس کو اس کا تقویٰ دے اور اسے پاک کر تجھ سے بڑھ کر کوئی اسے پاک نہیں کرسکتا تو ہی اس کا کار ساز اور مولیٰ ہے۔ (فتح القدیر بحوالہ احمد، نسائی)