سورة النسآء - آیت 118
لَّعَنَهُ اللَّهُ ۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
(وہ اس شیطان کی عبادت کرتے ہیں) جس پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے اور اس نے کہا تھا کہ میں تیرے بندوں میں سے مقرر حصہ لے کر رہوں گا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی تیرے بندوں میں سے ایک گروہ کو اپنی راہ پر ڈال لوں گا وہ اپنے مال میں میرا حصہ مقرر کر رکھیں گے جیسے بتوں اور قبروں کے نام کی نذر نیاز نکالی جاتی ہے ،(موضح) جتنے گمراہ دوزخی ہیں سب نصیب شیطان میں داخل ہیں (قرطبی)