سورة النسآء - آیت 117
إِن يَدْعُونَ مِن دُونِهِ إِلَّا إِنَاثًا وَإِن يَدْعُونَ إِلَّا شَيْطَانًا مَّرِيدًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر صرف دیویوں کی پرستش کرتے ہیں اور در حقیقت یہ صرف باغی شیطان کو پوجتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 إِنَٰثٗاسے مراد یا تو بت ہیں جن کے نام (اللات منات عزی) سب مؤ نث تھے اور یا فرشتے مراد ہیں جنہیں وہ اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے۔ آیت میں غیر اللہ کے پکارنے کو شرک قرار دیا ہے۔ جو شخص بھی غیبی مدد کے لیے کسی کو اللہ کے سوا پکار تا ہے وہ مشرک ہے کیونکہ عبادت دراصل اسی پکارنے کا نام ہے۔ ( قرطبی۔ ابن کثیر) ف 9 کیونکہ شیطان ہی نے انہیں بتوں یا فرشتوں کی پرستش پر لگایا ہے( قرطبی)