سورة البلد - آیت 15

يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

قریبی یتیم

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی یوں تو قحط اور بھوک کے وقت ہر یتیم کو کھانا کھلانا ثواب کا کام ہے، لیکن جو یتیم رشتہ دار بھی ہو، اس کی خبر گیری کرنا مزید اس کا باعث ہے۔ اسی معنی میں حضرت سلمان بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :” مسکین پر صدقہ کرنا صدقہ ہے اور رشتہ دار مسکین پر صدقہ کرنا صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی“ (ابن کثیر بحوالہ ترمذی نسائی وغیرہ)