سورة الفجر - آیت 17

كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہرگز نہیں بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یعنی تمہارا یہ خیال درست نہیں کہ جس پر وہ روزی تنگ كرتا ہے وہ اس کی نظر میں ذلیل ہے اور جس کو وہ بھرپور دولت دیتا ہے وہ اس کے نزدیک پسندیدہ ہے بلکہ بسا اوقات کفار کو دنیاوی مال و متاع سے نوازا جاتا ہے تاکہ اپنی سرکشی میں مزید ترقی کرتے رہیں۔ اسی کا نام استدراج ہے۔