سورة الأعلى - آیت 9

فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لہٰذا تم نصیحت کرو اگر کسی کو نصیحت فائدہ دینے والی ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 20 İإِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَىĬكا لفظی ترجمہ یوں ہے اگر سمجھانا فائدہ دے“ یہ صرف ایک حالت کا ذکر ہے دوسری حالت یہ ہے کہ سمجھانے کا فائدہ نہ ہو نبی (ﷺ)پر لوگوں کو سمجھانا چونکہ دونوں حالتوں میں ضروری تھا اس لئے ترجمے میں آیت کا مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ آپ (لوگوں کو) سمجھایئے۔ فائدہ ہو (یا نہ ہو) “ قاضی شو کانی نے آیت کے اس مطلب کو ترجیح دی بعض مفسرین نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ لوگوں کو اس وقت تک سمجھایئے جب تک سمجھانا فائدہ دے۔ یعنی موقع کی مناسبت سے لوگوں کو سمجھایا کیجیے کہ سمجھنے کے لئے متوجہ ہوں اور ملول نہ ہوں۔