سورة الطارق - آیت 11

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 اصل لفظ ’’رَجْع ‘‘استعمال ہوا ہے جس کے لفظ معنی پلٹنے کے ہیں۔ اکثر مفسرین نے اس سے مراد بارش ہی لی ہے کیونکہ وہ آتی ہے اور پلٹ پلٹ کر برستی ہے اور یوں بھی جو پانی آسمان سے برستا ہے وہ دراصل زمین ہی سے (یعنی سمندروں اور دریائوں سے) بھاپ بن کر اوپر گیا ہوتا ہے۔ اور پھر ٹھنڈا ہو کر زمین کی طرف پلٹتا ہے (قرطبی وغیرہ)