سورة الانشقاق - آیت 15
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیوں نہیں اس کا رب اس کے اعمال دیکھ رہا تھا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی اس کا بڑے سے بڑا اور چھوٹے سے چھوٹا کوئی عمل ایسا نہیں تھا جو اس کے مالک سے پوشیدہ تھا، اس لئے اس کا یہ سمجھنا کہ شاید وہ اس پر پکڑ سے محفوظ رہے، قطعی غلط اور بے بنیاد تھا۔