سورة الانشقاق - آیت 10

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جس شخص کا نامۂ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 17 یہ انتہائی کراہت کا اظہار ہے گویا فرشتے اس کی صورت دیکھنا پسند نہ کریں گے۔ اس لئے اس کا اعمال نامہ پیٹھ کے پیچھے سے بائیں ہاتھ میں تھمائیں گے۔