سورة الانشقاق - آیت 3
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 یعنی ربڑ کی طرح کھینچ کر پھیلا دی جائے۔ یہاں تک کہ اس میں کوئی اونچ نیچ باقی نہ رہے اور پھر تمام اگلے اور پچھلے لوگ اس پر کھڑے ہو سکیں۔ حضرت جابر(رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : ” قیامت کے دن زمین چمڑے کی طرح تان کر پھیلا دی جائے گی، پھر بھی ہر آدمی کو اس میں صرف پائوں رکھنے کی جگہ مل سکے گی (کیونکہ اگلے پچھلے تمام لوگ جمع ہوں گے۔ “ ) (فتح القدیر بحوالہ سیوطی بسند جید)