سورة المطففين - آیت 15
كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہرگز نہیں بالیقین اس دن یہ اپنے رب کے دیدار سے محروم رکھے جائیں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 اس سے معلوم ہوا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نظر آئیگا کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو اس آیت کا کوئی مطلب نہ ہوتا۔ البتہ ہوگا یہ کہ مومن اس کے دیدار سے نوازے جائینگے اور کافر اس سے محروم رہیں گے جیسا کہ دوسری آیت میں فرما یا İوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ ، إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌĬکچھ چہرے اس روز ترو تازہ ہونگے اپنے پروردگار کی طرف دیکھ رہے ہونگے۔“ (قیامہ :22)