سورة الإنفطار - آیت 19

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن کوئی کسی کے لیے کوئی اختیار نہیں پائے گا۔ اور اس دن صرف ایک اللہ کا حکم چلے گا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 اس لئے نبی (ﷺ) نے اپنے قبیلہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا :” اے بنی ہاشم ! اپنے آپ کو آگ کے عذاب سے بچائو میں اللہ کی پکڑ میں تمہارے کسی کام نہیں آسکتا۔“ یہ حدیث سورۃ شعراء کے آخر میں تفصیل سے گزر چکی ہے۔ ف 13 اس کو دوسری آیت میں یوں فرمایاİ‌لِمَنِ ‌الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِĬ آج بادشاہی کس کی ہے؟ صرف اللہ واحد قہار کی (غافر 16) رہی شفاعت تو وہ بھی جیسا کہ متعدد آیات میں تاکیداً بیان ہوا اس کے حکم اور اجازت سے ہوگی۔