سورة التكوير - آیت 7
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جب روحیں جسموں سے ملا دی جائیں گی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یا یہ مطلب ہے کہ جنت میں نیکوں کو نیکوں کے ساتھ اور دوزخ میں بدوں کو بدوں کے ساتھ جوڑدیا جائے۔ وغیرٰذلک۔