سورة عبس - آیت 37

لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن ہر شخص پر ایسا وقت آپڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہیں ہو گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 16 حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : قیامت کے دن تم ننگے پائوں اور ننگے بدن جمع کئے جائیں گے حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا :” تو کیا ہم میں سے ہر شخص دوسرے کا ستر دیکھے گا ؟“ فرمایا : ”(ں ہیں) اس روز ہر آدمی کو ایسی فکر پڑی ہوگی جو اسے دوسرے کی طرف دیکھنے ہی نہ دے گی“ (ابن کثیر) بحوالہ ترمذی، نسائی وغیرہ )