سورة عبس - آیت 5
أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
لیکن جو شخص بے پروائی کرتا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یا جو (ایمان اور آپ (ﷺ)کی نصیحت سے) بے نیاز بنتا ہے یعنی اس کی کوئی پروانہیں کرتا۔ یہ دو ترجمے اس لحاظ سے ہیں کہ اسْتَغْنَى، کے معنی مالدار بننا بھی ہیں، اور بے نیاز بھی۔