سورة النازعات - آیت 36

وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہر دیکھنے والے کے لیے جہنم سامنے کردی جائے گی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یعنی مومن ہوں یا کافر سب اسے دیکھیں گے۔ مومن اسے دیکھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائیں گے کہ اس سے محفوظ رہے اور کافر شدید غم اور حسرت میں مبتلا ہوں گے۔