سورة المرسلات - آیت 1
وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
قسم ہے ان ہواؤں کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی پے درپے چلتی ہیں۔ آیت کا یہ مطلب جمہور مفسرین نے بیان کیا ہے۔ بعض نے ” مُرْسَلَاتِ “ سے مراد بھیجے ہوئے فرشتے یا انبیاء لئے ہیں اور ” عُرْفًا “ کا ترجمہ ”بھلائی (یعنی اچھے احکام) دے کر کیا ہے۔ (فتح القدیر)۔