بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے جو بے حدرحم کرنے والا، نہات مہربان ہے
ف 3 اکثر مفسرین کے نزدیک یہ پوری سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ قتادہ اور ایک روایت میں حضرت ابن عباس (رض) نے اس کی ایک آیت : İوَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ Ĭ ۔ کو مدنی قرار دیا ہے۔ صحیحین میں حضرت ابن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ ہم نبی (ﷺ)کے ساتھ منیٰ کے ایک غار میں تھے کہ وہیں یہ سورۃ نازل ہوئی۔ آپ (ﷺ)اسے پڑھ رہے تھے اور میں اسے آپ (ﷺ)کے دہن مبارک سے لے رہا تھا۔ اتنے میں ہم پر ایک سانپ آپڑا۔ آپ (ﷺ) نے فرمایا : اسے مارڈالو۔ ہم اس کی طرف لپکے تو وہ بھاگ گیا۔ آپ (ﷺ)نے فرمایا : ” وہ تمہارے ہاتھ سے بچ نکلا جیسے تم اس کی پھنکار سے بچ گئے۔” صحیحین ہی میں حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ میں یہ سورۃ پڑھ رہا تھا کہ ام فضل (رض) نے مجھ سے کہا :” بیٹا ! مجھے تمہارے اس پڑھنے سے یاد آگیا کہ یہ آخری سورۃ ہے جسے میں نے رسول اللہ (ﷺ)کو مغرب کی نماز میں پڑھتے سنا۔“ (فتح القدیر)