سورة الإنسان - آیت 28
نَّحْنُ خَلَقْنَاهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ ۖ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم نے ہی ان کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ مضبوط کیے ہیں، اور ہم جب چاہیں تو ان کی جگہ ان جیسے اور لوگ لے آئیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 14 دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” ہم جب چاہیں ان کی موجودہ ہستیوں کو (ختم کرکے) دوبارہ ایسی ہی ہستیاں بناکر کھڑی کردیں“۔