سورة الإنسان - آیت 2

إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن نُّطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيهِ فَجَعَلْنَاهُ سَمِيعًا بَصِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے انسان کو ایک مخلوط نطفے سے پیدا کیا تاکہ اس کا امتحان لیں اور اس غرض کے لیے ہم نے اسے سننے اور دیکھنے والا بنایا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 شرعی احکام دے کر آیا ان سے انکار کرکے کفروشرک کی راہ اختیار کرتا ہے یا ایمان لا کر نیک عمل کرتا ہے۔