سورة الإنسان - آیت 1
هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُن شَيْئًا مَّذْكُورًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
انسان پر ایسا دور بھی گزرا ہے جب وہ قابل ذکر چیز نہ تھا؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی پیدائش سے پہلے وہ کوئی چیز نہ تھا کہ کوئی اس کا ذکرتک کرتا۔ اس آیت میں ” ھل“ بمعنی قد ہے اور اس لحاظ سے اس کا ترجمہ کیا گیا ہے۔ سیبویہ، کسائی اور دوسرے ائمہ لغت کا اس پر اتفاق ہے۔ (شوکانی)