سورة القيامة - آیت 19

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر اس کا بیان کروانا بھی ہمارے ذمہ ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی اس کے حلال و حرام اور دوسرے احکام و تعلیمات کی تفسیر و توضیح کا بھی ہم ذمہ لیتے ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جسے سنت یا حدیث کے لفظ سے تعبیر کیا جاتا ہے کیونکہ وہ قرآن ہی کی تفسیر و توضیح ہے۔ معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح قرآن کو آنحضرت (ﷺ)کے سینہ میں محفوظ رکھنے کا ذمہ لیا ہے اسطرح اس کی توضیح و تشریح بتانے کا بھی ذمہ لیا ہے جسے آپ (ﷺ)لوگوں کے سامنے بیان فرمائیں گے اور وہ قیامت تک محفوظ رہے گی۔ چنانچہ شاہ صاحب لکھتے ہیں اور معنی تحقیق کرنے کی بھی حاجت نہیں یہ بھی ہمارا ذمہ ہے اور وقت پر بیان کا سمجھانا (موضح)