سورة المدثر - آیت 39
إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
مگر دائیں بازو والے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی وہ لوگ جنہیں ان کا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا یا جو دائیں ہاتھ چلائے جائیں گے یا جو حضرت آدم(علیہ السلام) کی پشت کی دائیں جانب سے نکلے یا جو دنیا میں سیدھی راہ پر چلتے رہے۔