سورة المدثر - آیت 17

سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

میں اسے عنقریب ایک کٹھن گھاٹی پر چڑھواؤں گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 ترمذی وغیرہ کی بعض روایات میں ہے کہ آنحضرت نے فرمایا : ” صعود“ دوزخ میں آگ کا پہاڑ ہے۔ کافر ستر برس تک اس میں چڑھایا جاتا رہے گا پھر نیچے گرے گا پھر چڑھایا جائیگا اور اسی طرح اسے چڑھنے اترنے کا یہ عذاب ہوتا رہے گا۔“ ان روایات کی چونکہ سند کمزور ہے اس لئے امام ابن جریر وغیرہ نے آیت کا یہ مطلب یہ بیان کیا ہے کہ ” میں اسے ایسا مشقت طلب عذاب دوں گا جس میں کوئی آرام نہ ہوگا۔ ابن کثیر