سورة المدثر - آیت 4

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اپنے کپڑے پاک رکھیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 مراد حسی اور اخلاقی یا ظاہری اور باطنی ہر قسم کی طہارت ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نماز کے لئے کپڑوں کا پاک ہونا بھی ضروری ہے۔ حدیث میں ہے(الطُّهُورُ ‌شَطْرُ ‌الإِيمَانِ) کہ طہارت آدھا ایمان ہے۔