سورة المزمل - آیت 16

فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْنَاهُ أَخْذًا وَبِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب فرعون نے اس رسول کی بات نہ مانی تو ہم نے اس کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑ لیا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 اس میں کفار قریش کو تنبیہ ہے کہ تم نے بھی اگر اپنے رسول کی نافرمانی کی توت مہارا بھی وہی حال ہوگا جو فرعون کا ہوا۔