سورة الجن - آیت 15
وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جو حق سے منحرف ہوئے وہ جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 اس سے معلوم ہوا ہوا کہ جنوں میں سے بھی بعض دوزخ میں جائیں گے اور بعض جنت میں (تفصیلی بحث کے لئے دیکھیے سورۃ رحمٰن آیت 31) اس آیت پر مسلمان جنوں کا کلام ختم ہوگیا جو انہوں نے اپنے قبیلہ کے لوگوں سے کیا۔ آگے اللہ تعالیٰ کا اپنا کلام شروع ہو رہا ہے، گویا اس کا عطفİقُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُĬ پر ہے۔ (فتح قدیر)