سورة الجن - آیت 3

وَأَنَّهُ تَعَالَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیونکہ ہمارے رب کی شان بہت اعلیٰ اور ارفع ہے اس نے کسی کو اپنی بیوی یا اولاد نہیں بنایا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی بیوی اور اولاد رکھنا اس کی شان عظمت کے منافی ہے۔ شاہ صاحب فرماتے ہیں :” جو گمراہیاں آدمیوں میں تھیں وہ جنوں میں بھی تھیں۔ اللہ کے جورو اور بیٹا بتاتے تھے۔“ (موضح)