سورة نوح - آیت 24

وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا ۖ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کیا ہے اور تو بھی ان ظالموں کو گمراہی کے سوا کسی چیز میں ترقی نہ دینا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 کیونکہ جب ان کی گمراہی بڑھے گی تو وہ مزید عذاب کے سزا وار ٹھہریں گے۔