سورة نوح - آیت 7

وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب میں نے ان کو بلایا تاکہ تو انہیں معاف کر دے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال لیں اور اپنے کپڑوں سے منہ ڈھانپ لیے اور اپنی روش پر اڑ گئے اور بڑا تکبر کیا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 مطلب یہ ہے کہ انہوں نے دشمنی پر کمر باندھ لی۔ ف 10 یعنی کفر و شرک کو چھوڑنے پر تیار نہ ہوئے۔