سورة نوح - آیت 3

أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ کہ تم اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 ” اور اسی کے بندے بن کر رہو۔“ ” عبادت“ کے لفظ میں پوجا اور بندگی دونوں کا مفہوم شامل ہے۔