سورة المعارج - آیت 31

فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی حد سے گزرنے والے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی جو اپنی بیوی یا لونڈی کے علاوہ کسی اور ذریعہ سے اپنی شہوت پوری کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے ہی لوگ حرام کاری کا ارتکاب کرنے والے ہیں۔ (دیکھیے مومنون :7)