سورة القلم - آیت 30
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر ان میں سے ہر ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی ایک دوسرے پر الزام دھرنے لگے کہ تمہارے ہی مشورہ پر چل کر ہم اس تباہی سے دوچار ہوئے۔