سورة القلم - آیت 13
عُتُلٍّ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بڑا بدعمل ہے، جفا کار ہے، اور ان سب عیوب کے ساتھ بداصل ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
“ ف 6 ” یہ سب کافر کے وصف ہیں۔ آدمی اپنے اندر دیکھے اور یہ خصلتیں چھوڑے۔“ زَنِيمٍ “ (بد ذات) شاہ صاحب لکھتے ہیں ” بدنام یعنی بدی کرمشهور“ یا جو غلط طور پر کسی خاندان کی طرف منسوب ہو اس لئے علمائے تفسیر نے اس کی تفسیر ” حرا مزادہ“ سے بھی کی ہے۔ روایات میں کئی لوگوں کے نام ہیں جن کے بارے میں یہ آیات نازل ہوئیں (ابن کثیر)