سورة البقرة - آیت 45
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو۔ یہ بات عاجزی کرنے والوں کے سوا دوسروں کے لیے بہت مشکل ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6: یعنی مصائب کے برداشت کرنے میں ان دوچیزوں کا سہا را لو۔ حدیث میں ہے کہ جب کوئی ناگہانی حاد ثہ پیش آتا تو آپ (ﷺ) نماز کی طرف لپکتے اور مزید مروی ہے تمام انبیاء کی یہی عادت تھی۔ (فتح القدیر) ایک حدیث میں ہے کہ صبر تین قسم پر ہے’’ مصیبت پر صبر ‘‘ ’’اللہ کی اطاعت پر صبر‘‘’’معصیت سے بچنے پر صبر۔(فتح القدیر)