سورة المنافقون - آیت 9
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کردیں، جو لوگ ایسا کریں گے وہ خسارہ پانے والے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 کیونکہ وہ باقی کو چھوڑ کر فانی میں مشغول ہوگئے۔ مال و اولاد تو وہی اچھی ہے جو آخرت سے غافل نہ کرے ورنہ اس سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں۔