سورة المجادلة - آیت 21
كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول (جمع) ہی غالب رہیں گے یقیناً اللہ طاقت ور اور غالب رہنے والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی جن پیغمبروں کو جہاد کا حکم دیا گیا ہے وہ بذریعہ تلوار اور دلیل اور جن کو جہاد کا حکم نہیں دیا گیا وہ بذریعہ دلیل دوسروں پر غالب آ کر رہیں گے۔