سورة المجادلة - آیت 6
يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا ۚ أَحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس دن اللہ سب لوگوں کو اٹھائے گا اور انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا عمل کیے ہیں، وہ بھول گئے ہیں لیکن ” اللہ“ نے اسے شمار کر رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی ایک ایک کر کے اس کے ریکارڈ میں محفوظ ہیں اور یہ ریکارڈ قیامت کے روز ان کے سامنے آجائیگا ۔ ف 2 یعنی کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں ہے۔ غیب یا پوشیدہ جو کچھ ہے۔ وہ دوسروں کی نسبت سے ہے نہ کہ خود اس کی نسبت سے۔