سورة الحديد - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت مہربان بڑارحم والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یہ سورۃ بالاتفاق مدنی ہے۔ سنن نسائی کی ایک مرسل روایت میں ہے کہ آنحضرت(ﷺ) اس وقت تک نہ سوتے تھے جب تک آپ مسبحات نہ پڑھ لیتے اور آپ(ﷺ) فرمایا کرتے تھے کہ ان میں ایک آیت ہے جو ہزاروں آیتوں سے افضل ہے۔ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں ” شاید وہ آیت یہ ہوİ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌĬ۔ واللہ اعلم (مسبحات سے مراد وہ سورتیں ہیں جن کے شروع میں سَبَّحَ یا سَبِّحِ آتا ہے۔ یعنی حدید حشر صف، جمعہ اور تغابن (شوکانی)