سورة الواقعة - آیت 36
فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور انہیں باکرہ بنائیں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 ان سے مراد دنیا کی عوتریں ہیں جو چاہے بوڑھی ہو کر مری ہوں لیکن انہیں جوان بنا کر جنت میں داخل کیا جائے گا۔ ایک حدیث میں آنحضرت(ﷺ) نے اس آیت کی یہی تفسیر بیان فرمائی ہے۔ (ابن کثیر)