سورة الواقعة - آیت 10
وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
نیکیوں میں آگے بڑھنے والے ہی آگے ہی ہوں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 مراد وہ لوگ ہیں جو نہ صرف خود ایمان لائے اور نیکو کار رہے بلکہ ایمان لانے اور ہر ایک نیک عمل جیسے نماز ہجرت اور جاد وغیرہ۔ کی انجام دہی میں دوسروں پر سبقت لے جانے والے ہیں۔