سورة الواقعة - آیت 9
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور بائیں بازو والے سو بائیں بازو والوں کی بدنصیبی کا کیا ٹھکانا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی ان کی بدبختی نحوست و بدحالی کا کیا ٹھکانا ! مراد دوزخی لوگ ہیں جو عرش کی بائیں طرف ہوں گی یا جنہیں ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھ دیئے جائیں گے وغیرہ۔