سورة الرحمن - آیت 62
وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان دو باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہوں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 عربی زبان میں دُوْنَ کا لفظ اگرچہ ماسوا اور علاوہ کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے لیکن اس کا زیادہ تر استعمال ایک چیز کے دوسری چیز کے مقابلہ میں نیچے یا بالحاظ مرتبہ کم ہونے کے معنی میں ہوتا ہے اس لئے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ دو باغ پہلے سے دو باغوں سے نیچے یا ان کے مقابلہ میں کم مرتبہ ہوں گے۔ ایک حدیث میں ہے کہ دو جنتیں سونے کی ہوں گی اور ان کے برتن اور دوسری ہر چیز سونے کی ہوگی اور دو جنتیں چاندی کی ہوں گی اور ان کے برتن اور دوسری ہر چیز چاندی کی ہوگی۔ شاید پہلی دو جنتیں مقربین اور دوسری دو اصحاب الیمین کے لئے ہوں گے۔ واللہ اعلم (ابن کثیر)