سورة الرحمن - آیت 52
فِيهِمَا مِن كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 ایک قسم وہ جس سے وہ دنیا میں آشنا تھا اور دوسری قسم وہ جو کبھی اس کے خواب و خیال میں بھی نہ آئی تھی یا مطلب یہ ہے کہ ایک باغ میں ایک طرح كے پھل اور پھول ہوں گے اور دوسرے میں دوسری طرح کے واللہ اعلم۔