سورة الرحمن - آیت 27

وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور صرف تیرے رب کی جلیل اور کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 حدیث میں ہے کہ آنحضرت(ﷺ) نے فرمایا(‌أَلِظُّوا بِيَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ) یعنی ان اسماء حسنیٰ کے ذریعہ سے دعا کیا کرو اور بعض آثار میں ہے کہ ” يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ کے ساتھ دعا قبول ہوتی ہے۔ (قرطبی وغیرہ)