سورة النجم - آیت 29
فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پس اے نبی جو شخص ہمارے ذکر سے منہ پھیرتا ہے اور دنیا کی زندگی کے سوا کچھ نہیں چاہتا اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی اس کے پیچھے نہ پڑیئے اور اسے سمجھانے میں وقت ضائع نہ کیجیے۔