سورة الطور - آیت 36

أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا زمین اور آسمانوں کو انہوں نے پیدا کیا ہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 14 یعنی نہیں وہ اپنے آپ کو زمین و آسمان کا خلاق نہیں سمجھتے لیکن اس کے باوجود محمد ﷺ کی بات نہیں مان رہے اور کفر و شرکت میں ڈوبے ہوئے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اللہ تعالیٰ کے وجود اور اس کی صفات پر یقین نہیں ہے محض ناقابل اعتبار قسم کا شک ہے۔ اگر یقین ہوتا تو ہرگز کفر و شرک میں مبتلا نہ رہتے بلکہ آنحضرت کی بات مان کر اللہ تعالیٰ پر اس طرح ایمان لاتے جو اس پر ایمان لانے کا حق ہے۔