سورة الطور - آیت 31
قُلْ تَرَبَّصُوا فَإِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُتَرَبِّصِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان سے فرماؤ اچھا تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی تم میری ہلاکت کا انتظار کرتے رہو میں تمہاری ہلاکت کا انتظار کر رہا ہوں۔ دیکھو اللہ تعالیٰ کا عذاب مجھ پر آتا ہے یا تم پر؟