سورة الطور - آیت 27
فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ نے ہم پر فضل فرمایا اور ہمیں باد سموم کے عذاب سے بچا لیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 سَمُوْم کے لفظی معنی لو (جھلس ڈالنے والی گرم ہوا) کے ہیں اور یہ دوزخ کے ناموں میں سے ایک نام بھی ہے۔ اس لئے متن میں اس کا ترجمہ دوزخ کیا گیا ہے۔ حضرت عائشہ (رض)فرماتی ہیں کہ اگر سموم کے عذاب میں سے اللہ تعالیٰ ایک پور برابر دنیا والوں پر ڈال دے تو زمین سمیت سب جل کر راکھ ہوجائیں۔ (شوکانی)